خیرپورٹامیوالی (خبر نگار) خیرپورٹامیوالی میں اشیاء خورونوش کی قیمتو ں میں کمی نہ آسکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث چکن کی اْنچی اْڑان قیمت310 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پھل سبزیاں بھی مہنگے سیب 200 روپے فی کلو، انگور 350 روپے اگر سبزیوں کے ریٹس کی بات کی جائے تو آلو 80، پیاز 60، ادرک 390، ٹما ٹر 65 سے 70 روپے، جبکہ مٹر 240 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ دوکاندار من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں ہر دوکاندار کا الگ الگ ریٹ ہوتاہے ۔