عمر گل کا دو سے تین مرتبہ بکیز کی طرف سے میچ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف 

Sep 20, 2021

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے دو سے تین مرتبہ بکیز کی طرف سے میچ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ ویڈیوز دیکھ کر ریورس سوئنگ کرنا سیکھی ہے، وسیم اکرم، عرفان پٹھان اور وقار یونس کی ویڈیوز دیکھ کر ریورس سوئنگ کرنا سیکھا ہوں۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے بہت کم ہوتا تھا کہ ٹیمپر بال مل جائے میں خود بال ٹیمپر کرتا تھا لیکن لیگل طریقے سے کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کبھی بھی ناخن یا دانت یا کسی اور طریقے بال ٹیمپر نہیں کی بلکہ پچ دیکھ کر اندازہ ہوجاتا تھا کہ ڈرائے ہے یا کیسی ہے پھر اسی کے ذریعے بال کو ٹیمپر کرکے ریورس سوئنگ کرتا تھا۔سابق پاکستانی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ انہیں دو سے تین مرتبہ بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش ہوئی ہے لیکن انہوں نے ہر مرتبہ انکار کرکے معاملہ آگے رپورٹ کردیا، عمر گل نے بتایا کہ پہلی مرتبہ انہیں 2010 میں کولمبو میں دو بھارتی شہریوں نے میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔نہوں نے بتایا کہ اس سال فواد عالم نے ڈیبیو کیا تھا اور ہمارے فلور پر دو بھارتی شہری تھے جو مجھے شروع سے ہی بکیز لگ رہے تھے۔عمر گل نے کہا کہ ایک دن میں اور فواد لوبی میں اسنوکر کھیل رہے تھے کہ وہ دونوں افراد بھی آگئے اور ہمارے ساتھ اسنوکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی، ہم نے ان کے ساتھ اسنوکر کھیلا اور پھر ہم وہاں سے چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ لفٹ میں نے فواد کو بتایا کہ یہ بکیز لگ رہے ہیں جس پر فواد نے کہا کہ نہیں یار عمر بھائی آپ بلاوجہ شک کررہے ہیں، پھر ایک دن فواد روتا ہوا میرے کمرے میں آیا اور کہنے لگا کہ عمر بھائی آپ صحیح کہہ رہے تھے وہ دونوں بکیز ہیں اور انہوں نے مجھے مرسڈیز دینے کی پیش کش کی لیکن میں نے انکار کردیا۔

مزیدخبریں