آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کچھ پلئیرز کو پاکستان کا دورہ کرنے سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔ہیتھ ملز نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورے سے چند ہفتے قبل دھمکی آمیز پیغامات ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئے، دھمکی آمیز پیغامات کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسیوں نے انفارمیشن لی اور نتیجہ اخذ کیا کہ دھمکیاں مصدقہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو آفیشلز فوری طور پر سیکیورٹی اور دیگر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو پاکستان میں سنجیدہ خطرہ لاحق تھا۔ہیتھ ملز نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپس روانگی کی جلدی تھی مگر وہ اس تمام اوقات میں پرسکون رہے۔
کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے، ہیتھ ملز
Sep 20, 2021