ٹیوٹاکشمیر پوائنٹ میں کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد ،مقامی ٹیچرز کی شرکت  

Sep 20, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی)مری ڈویلپمنٹ فورم اور این آئی سی کی طرف سے ٹیوٹاکشمیر پوائنٹ میں کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا دوسرا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی ٹیچرز نے شرکت کی مقررین اور شرکاء نے طلباء میں کیرئیر کے حوالے سے شعوری آبیاری کیلئے اساتذہ کو ٹریننگ دی چھ ماہ کے اس ٹریننگ پروگرام میں مری کے تعلیمی اداروں کیلئے بڑی تعداد میں کیریئر کونسلر فراہم کیے جائیں گے گذشتہ شام کے سیشن میں ملک کے معروف ٹرینر کامران ذیشان رضوی، پرویز عباسی، کوچنگ اینڈ ٹریننگ فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او احمر خان، ایم ڈی ایف کی طرف سے صغیر عباسی، عبداللہ واجد، نعمان عباسی اور ڈاکٹر بلال نے ٹریننگ دی ،ایم ڈی ایف کے صدر ثاقب عباسی نے آئندہ کی حکمتِ عملی بھی ترتیب دی،مری ڈویلپمنٹ فورم کی ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مری کو تعلیمی ترقی فراہم کر کے بین الاقوامی سطح کا شہر بنایا جائے گا، لارنس کالج مری کے اساتذہ نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی، لارنس کالج کی ڈائریکٹر سٹڈیز محترمہ عظمیٰ افضل نے ایم ڈی ایف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایم ڈی ایف اور این آئی سی بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں