ختم نبوت ایمان کی اساس ،سمجھوتہ گوارا نہیں،ارشد محمود مصطفوی

مری(نامہ نگار خصوصی)ختم نبوت ہمار ے ایمان کی اساس ہے۔اس پر سمجھوتہ کسی صورت بھی گوارا نہیں،ختم نبوت کے معاملے پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔حکومت اور ادارے قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار باڑیاں میںتاجدار ختم نبوت کانفرنس میں کیا گیا جس کا انعقاد سنی اتحاد کونسل باڑیاں ، گلیات کے زیر اہتمام ہوا، سید امجد علی شاہ نے سرپرستی کی ۔جس سے صدر منہاج القرآن علماء کونسل ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی، سید علی معاویہ ، تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے ناظم امتیاز احمد علو ی، سالک مدنی ،ڈاکٹر محمد عمر ریاض عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہمارا کفن ہے،ہم اس کی پہرہ داری کرتے رہیںگے۔انہوں نے نوجوانوں کو فتنہ قادیانیت کی چالوں سے خبردار کیا اور ختم نبوت کو سمجھنے پر زور دیا۔، مقررین نے شناختی کارڈ پر قادیانی کے کالم کا مطالبہ کیا اور قراد داد بھی منظور کروائی ۔ کانفرنس میں ہدیہ نعت سید اعجاز شاہ ،محمد عثمان قصوری ظمی اور فیاض احمد عباسی نے پیش کیا ۔سٹیج سیکرٹری علامہ اکمل محمود چشتی، مولانا جہانگیر احمد عباسی تھے ، اختتام پر قاری افتخار احمد عباسی، قاری شمس الدین عباسی اور حکیم قمر مصطفیٰ اور شیر گلیات علامہ محمد اظہر عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن