جاتی(نامہ نگار) میرپور بھٹورو کے باشندے بوڑھے شخص سلطان چانڈیو نے پریس کلب جاتی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس پہلے میرپور بھٹورو شھر میں میرے نوجوان بیٹے نوید چانڈیو کو دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد نے میرے بیٹے کو پولیس کوارٹروں کی بجلی ٹھیک کروانے کے بہانے سے لیجاکر ان کا گلا دباکر قتل کر کے لاش تالاب کے پاس چھوڑدی تھی جس کی ایف آئی آر بھی پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے نامعلوم افراد پر کاٹی گئی ہے،مقتول کے باپ سلطان چانڈیو نے کہا اصل قاتل دو پولیس اہلکاروں کے سات چار افراد ہیں جنہوں مجھ سے اجازت مانگ کر میرے بیٹے کو مزدوری کے بہانے لے جاکر قتل کردیا۔ جو پولیس کی ملی بگھت سے باآسانی آزاد گوم رہے ہیں،انہوں نے چہف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف جسٹس ھائے کورٹ سندھ،آئی جی سندھ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیٹے کے قاتلوں کی گرفتارکیاجائے،بوڑھے باپ کی فریاد
Sep 20, 2021