ماتلی(نامہ نگار) تعلقہ ماتلی کے علاقہ گلاب لغاری کے دجنوں آبادگاروں۔ہاریوں اور پی پی تعلقہ ماتلی کے عہدیداروں نے گلاب لغاری پولیس اور علاقہ کی ایک اہم شخصیت کے خلاف ماتلی میں مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔مظاہرین پولیس۔بااثر شخصیت اور ماتلی کے سابقہ ریوینو افسران کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ پی پی تعلقہ ماتلی کے صدر گل محمد سریوال اور علی نواز سریوال کی قیادت میں گلاب لغاری سے ریلی کی صورت میں ماتلی پہنچے۔مظاہرین نے کلب چوک پر مظاہرہ کیا۔مظاہرین حاجی الہڈنو سریوال کے وارثوں کا کھاتہ تبدیل کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کر رھے تھے۔کلب چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل محمد سریوال اور علی نواز سریوال نے کہا کہ ایک اہم ریٹائرڈ شخصیت نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔
تے ہوئے پولیس اور محکمہ آبپاشی نصیر کینال کی انتظامیہ سے مل کر ہماری وراثت میں ملنے والی آبائی اراضی کا پانی زبردستی ہم سے چھین لیا ہے۔انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ بااثر شخصیت کی ایما پر ہماری زمینوں کے کھاتے جعلی طریقہ سے تبدیل کرنے میں ملوث محکمہ ریوینو ماتلی کے سابق ملوث افسران اور تپیدار کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر شخصیت کے اشارے پر مختلف تھانوں کی 6 پولیس موبائل اور درجنوں پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ گاڑیوں میں سوار درجنوں مسلح افراد کے ذریعے ڈنڈے اور دھونس کے ذریعے زبردستی ہمارا پانی روک کر ا پنے سرپرست کے کہنے پر دوسری زمینوں کو دے دیا ہے۔