گوجرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری ضیافت حسین گجر کی قیادت میں وقاص ضیاء قاضی، راجہ مجیب،حوالدار نصیر، قدیر قریشی، طارق محمود، چوہدری ابرار، خورشیداختر، ممتاز قریشی، راجہ ابرار، حارث، قاسم، ملک سعید،چیئر مین حاجی عادل ، جاوید ـڈار،راجہ ارشد، شفیق نازو دیگر نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے مہنگائی کیخلا ف احتجاج کیا اس موقع پر چوہدری ضیافت حسین گجر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی اورپیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرے تاکہ غریب عوام کی گزر بسر آسان ہو سکے حکومت عام آدمی کو ریلیف مہیا کرے آئے روز مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سونامی نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے تبدیلی سرکار نے اپنے اقتدار کے تین سال کے اندر ہی لوگوں کے اوسان خطا کر دیے ہیں مہنگائی کے باعث لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو چکا ہے حکومت فی الفور مہنگائی کو کنٹرول کر کے لوگوں کو ریلیف مہیا کرے۔
مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے،ضیافت گجر
Sep 20, 2021