گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز چیمبر انتخابات کے موقع پر رزلٹ تسلیم نہ کرنے پر یونٹی ون یونٹی گروپ اور فانڈر اتحاد گولڈن گروپ کے رہنماں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد رہنما تحریک انصاف وچیئر مین جی ڈی اے علی اشرف مغل نے سابق صدر چیمبر عاصم انیس کو ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا عاصم انیس کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ علی اشرف مغل اور پانچ افراد کے خلاف درج کر لیا ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئر مین جی ڈی اے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ دوسری جانب صدر چیمبر عمر اشرف مغل کی طرف سے بھی تھانہ ماڈل ٹان پولیس کو عاصم انیس کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ چیئر مین جی ڈی اے پر دھاوا بولا اور وزیر اعظم کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی جس پر کاروائی کی جائے۔
عاصم انیس پر تشدد، علی اشرف مغل سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ
Sep 20, 2021