گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے چیئرمین رانا ناصر محمود،عاصم انیس عطا فرید چوہدری اور شیخ عامر رحمان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر الیکشن میں برسراقتدار گروپ نے 11 سال بعد بھی ووٹنگ میں بے ایمانی اور دھاندلی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابق صدور چیمبر شیخ اسلم ،سمیع اللہ نعیم،غلام حسین جج،کاشف رحمن بھی ہمراہ تھے گروپ قائدین نے کہا کہ 350 ووٹوں کی گنتی کے بعد ووٹ دونوں گروپوں کے برابر آ رہے تھے کہ جب آخری بکس کھولا گیا تو اس میں مختلف اینگلز سے دیکھا گیا کہ کچھ لوگ دھاندلی کرتے ہوئے بکس کے آگے کاغذ لگا کر جعلی ووٹ کاسٹ کر رہے تھے جس میں 108 ووٹ جعلی ثابت ہوئے ۔ اس تمام تر واقعہ کی ویڈیو بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معزز ممبران کے ووٹ چوری ہونے نہیں دیں گے فانڈر اتحاد گولڈن گروپ کارپوریٹ کلاس کے نتائج کو نہیں مانتا انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما عاصم انیس پر تشدد کیے جانے کا مقدمہ اگلے روز درج کیا گیا پولیس اور انتظامیہ تشدد کرنے والے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کرے۔