موک ایکسرسائز کا مقصد افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے: ظفر اقبال اعوان

ملتان(جنرل رپورٹر)جنوبی پنجاب پولیس آفس میں گزشتہ روز موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں نے حصہ لیا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی کارکردگی، افسروں اور جوانوں کی استعداد کار جانچنا ہے کسی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم ریسپانس ٹائم کا اندازہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...