ساہوکا(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کے دفتر میں ویکسین سنٹر میں کام کر نے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس فرنٹ لائن پر کام کر نے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمر فاروق ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف میں اعلیٰ کارکردگی پر سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر بوریوالا ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ،ایم ایس ڈاکٹر صدام حسین ،ڈاکٹر خالد مقصود،ڈاکٹر فرمان علی ،لیڈ ی ڈاکٹر انم انور،ڈاکٹر حدیقہ نورین،فوکل پرسن محمد حسین،سینئر سٹاف نرس یاسمین مہندی تیمور علی و دیگر کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں۔