انڈر پاس فیضی روڈ کی بجائے محلہ بستی بچ پر بنایا جائے:تاجر رہنما

Sep 20, 2021

ملتان(سماجی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر اختر بٹ، ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ، انجمن تاجران لکڑ منڈی فیضی روڈ کے صدر طیب خان اوررانا اویس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکڑ منڈی فیضی روڈ پر ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس کی بجائے محلہ بستی بچ پر بنایا جائے جس پر لاگت بھی کم آئے گی لیکن ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس بنانے سے تین گنا لاگت آئے گی اسی لئے تاجروں کا معاشی قتل کرنے کی بجائے وہ اقدامات کئے جائیں جو بہتر اور دیرپا ہوں اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو تاجر برادری سراپا احتجاج بن جائے گی

مزیدخبریں