آسٹروٹرف کی تنصیب سے عالمی معیار کے کھلاڑی تیار ہونگے: راؤ جاوید اقبال

ملتان (جنرل رپورٹر)ملتان کے کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملتان ہاکٹس اور21 ایس این ٹی آرمی کی ہاکی ٹیموں کے مابین نمائشی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکرٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے کیا۔انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں آسٹروٹرف کی تنصیب سے ملتان میں عالمی معیار کے کھلاڑی تیار ہوسکیں گے ۔حکومتی سطح پر گراس روٹ لیول پر کام کرنیوالوں کو سرپرستی ہونی چاہیے۔ ملتان ہاکٹس اور آرمی کے مابین سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ملتان ہاکٹس نے بہترین کھیل سے آرمی کو2-4سے ہرادیا۔ملتان ہاکٹس کیعبدالمنان ،ذیشان علمدار ، ساران قمر اور حسن رضا نے بالترتیب پندرہویں ، اکیسویں،چونتیسویں اوراکتالیسویں منٹ میں گول کیے جبکہ آرمی کے صلاح الدین اورگل نواز نے تیسویں اور چونتیسویں منٹ میں گول کیے۔

ای پیپر دی نیشن