محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لا ہور، سیا لکوٹ ، نارووال، خانیوال، ملتان اور بہاولنگر میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش جبکہ لاہور میں چار روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔ بارشوں کے بعد گرمی کا زور مزید ٹوٹ جائے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان
Sep 20, 2021 | 11:23