پاک بحریہ کی جانب سے سندھ کے قصبے گھارو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ اور بلوچستان کے ساحلی گاوں چوہڑ بندر میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گھارو میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ساحل ایسوسی ایشن اور الفت ویلفئیر فاونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ چوہڑ بندر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور مقامی یونٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپس میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی کو موذی امراض سے بچا کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا.