لاہورمیں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 ریسٹورنٹس اور شادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ شب مجموعی طور پر ہم نے 16 ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو سیل کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔
پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہم نے ضلعی ایڈمنسٹریشن کو شہریوں کی حفاظت اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔
A total of 16 restaurants and marriage halls have been sealed last night while one FIR is lodged over violations of Corona SOPs.
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) September 20, 2021
I have directed the whole district administration to ensure strict compliance with all Corona SOPs for the safety of our citizens. pic.twitter.com/TVTZ9QByoB
خیال رہے کہ داتا کی نگری لاہور کے علاوہ روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی کورونا ایس او پیز کی کھل کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تاہم عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔
گزشتہ ماہ اگست کے آغاز میں جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی و کورنگی کے اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس کو روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔