چین نے فلپائن کو مزیدسائنوویک نوول کروناوائرس ویکسینز فراہم کردیں

Sep 20, 2021 | 14:06

چین نے فلپائن کو سائنوویک نوول کروناوائرس ویکسینز کی ایک اضافی کھیپ اتوارکے روز فراہم کردی ہے تاکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی ویکسی نیشن مہم میں مدد کی جاسکے۔ویکسین حاصل کرنے کے سرکاری انچارج کارلیٹو گالویز نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ ان ویکسینز کی ترسیل پر ہم سائنوویک اور چین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔چین 28فروری سے فلپائن کو نوول کروناوائرس ویکسینز فراہم کررہاہے، یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو نوول کروناوائرس ویکسینز فراہم کرنے والا پہلا ملک تھا جس نے اسے یکم مارچ کو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے قابل بنایا۔فلپائن نوول کروناوائرس ویکسینز کی 4کروڑ5لاکھ سے زائد خوراکیں لگا چکا ہے، تقریبا 1کروڑ80لاکھ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے،حکومت نے 7کروڑ سے زائد افراد کو رواں سال ویکسین لگانے کاہدف مقرر کر رکھاہے۔گالویزنے کہا کہ آج کی تاریخ تک فلپائن کے شہری مختلف ویکسین سازوں کی نوول کروناوائرس ویکسینز کی 6کروڑ20لاکھ سے زائد خوراکیں لگوا چکے ہیں،چین سب سے بڑا ویکسین ترسیل کنندہ ہے۔

مزیدخبریں