گلین بیک کی افغانستان سے لوگوں کےمحفوظ انخلاکےحوالےسےوزیراعظم کی کوششوں کی تعریف

امریکی صحافی گلین بیک نے افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلا میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے، امریکی صحافی گلین بیکنے سوشل میڈیا پر افغانستان سے انخلا میں وزیر اعظم کی مدد کی کہانی بیان کر تے ہوئے کہا کہ کئی عالمی رہنماﺅں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سامنے نہ آیا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طورپرعسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا، امریکی صحافی نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکا اور نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکا کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی جانیں یقینی موت کے خدشات سے دوچار تھیں، پاکستان کی مدد سے تین جہاز مزارشریف سے لوگوں کونکالنے میں کامیاب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن