لندن(این این آئی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس کے زیر قبضہ سے چھڑوائے گئے یوکرینی علاقووں میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کو روسی جنگی جرائم لا نام دیتے ہوئے کہا ہے ان جرائم کا سخت احتساب ہونا ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹروڈو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان دنوں لندن میں ہیں۔ جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم لیز ٹرس سے بھی ملاقات کی۔ ان کی اس ملاقات میں یوکرین پر روسی حملہ سب سے اہم موضوع تھا۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہاکہ بلا شبہ برطانیہ اور کینیڈا روس کے خلاف یوکرین کی حمایت میں کھڑے دو مضبوط ترین ملک ہیں، جو یوکرین کی پوری طرح پشت پناہی کرتے ہیں۔' ٹروڈو نے کہا ' روسی اقدامات بڑے کھل کر سامنے آئے ہیں۔ بشمول روسی جنگی جرائم کے۔ یہ جرائم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ واضح رہے یوکرینی حکام نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے شمال مشرقی شہر لزیوم کے نزدیک ووڈ لینڈ میں 440 لاشیں ملی ہیں۔ یہ قصبہ یوکرین نے روسی قبضہ سے حال ہی میں چھڑایا ہے۔