کرغیزستان اور تاجکستان  کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد  100  ہو گئی


بشکیک)اے پی پی(کرغزستان اور تاجکستان  کے  درمیان جاری سرحدی تنازعہ میں  اب تک تقریبا 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان   جنگ بندی دوسرے دن تک بڑھا دی گئی ہے اور ان کے باہمی اتحادی روس نے بھی کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔دونوں ممالک کی سرحدیں چین  جبکہ تاجکستان کی افغانستان کے ساتھ بھی طویل سرحد  ملتی ہے کرغزستان نیگزشتہ روز لڑائی میں مزید 13  افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جس کے بعد ہلاکتوں کی  تعداد 46 ہو گئی۔  اس سے قبل کرغزستان نے کہا تھا کہ اس نے تنازعہ ذدہ  علاقے سے تقریبا ایک لاکھ 73 ہزار  افراد کو نکال لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...