لاہور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ریلوے کی طرف سے لاہور راولپنڈی کے درمیان دوسری نئی ریل کار کا اجراء کر دیا گیا۔ گزشتہ روز دوسری نئی ریل کار 117UP راولپنڈی ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا۔ ٹرین اپنے وقت مقررہ صبح 5 بجے روانہ ہوئی۔ دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے۔ کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر پندرہ تک کی جائے۔ کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے۔ زاہدان میں مستقل طورپر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے تاکہ ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔ لاہور تا کراچی میں لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے اور کوئٹہ تفتان سیکشن رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر ریلوے
دوسری ریل کار راولپنڈی روانہ‘ وزیر ریلوے کی فریٹ آپریشن 5 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت
Sep 20, 2022