کیف (نوائے وقت رپورٹ) روس نے ایک بار پھر یوکرائن میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریزیا ایٹمی پلانٹ پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ یوکرائن کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ری ایکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور ہرطرف دھواں پھیل گیا۔ خوش قسمتی کوئی میزائل ری ایکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرائن بڑی تباہی کا شکار ہو جاتا۔ روس نے زاپوریزیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرائن میں لاپتہ ہونے کے بعد حملہ کیا۔ عالمی برادری نے بار بار روس کو جوہری پلانٹ پر حملے سے باز رہنے کیلئے خبردار کیا‘ تاہم روس نے کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جوہری پلانٹ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ ماہ 3 حملے کئے تھے۔
روس کا ایٹمی پلانٹ پر مزائل حملہ یوکرائن بڑی یباہی سے بچ گیا
Sep 20, 2022