عدالت نے سلمان شہباز کی 8 کمپنیوں  کے منجمد اکائونٹس بحال کر دیئے


لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے سپیشل سنٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کے کمپنیوں کے منجمد بنک اکائونٹس کھولنے کی درخواست پر سلمان شہباز کی آٹھ کمپنیوں کے منجمد اکاؤنٹس کو بحال کر دیا۔ عدالت نے کمپنیوں کے سیکرٹری کی درخواست پر اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ سنایا، کمپنیوں کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز احسن اعوان نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سلمان شہباز کمپنیوں کے شیئر ہولڈر ہیں، مالک نہیں ہیں۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آج انیس مزید اکاؤنٹس کی تفصیلات آ ئیں، زیادہ تر بنک اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ بنک اکاؤنٹس کو کمپنیاں صرف حصول قرض کیلئے استعمال کرتی ہے۔ ایف آئی اے کیس میں سلمان شہباز ملزم ہیں۔ کمپنیاں ملزم نہیں۔ کمپنیوں کے سیکرٹری عابد رسول اعوان درخواست گزار ہیں، کمپنیوں کے سیکرٹری نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کر رکھا ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہ اور بلوں کی ادائیگی میں مشکلات آ رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دیا جائے۔ کمپنیوں میں چنیوٹ پاور پروجیکٹ، شریف فیڈ ملز، شریف پولٹری فارم، رمضان شوگر ملز، حدیبیہ شوگر ملز سمیت دیگر شامل ہیں۔ سلمان شہباز کا شناختی کارڈ اکاؤنٹس کے ساتھ لف ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔ سلمان شہباز کا کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...