اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران سیلاب سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1574 ہو گئی۔ جبکہ 12 ہزار 850 افراد زخمی ہیں۔ بارشوں‘ سیلاب سے سات لاکھ 87 ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملک میں 9 لاکھ 73 ہزار 819 مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔