اونچی اڑان جاری ، ڈالر مزید 4.40روپے مہنگا: سونا 1500روپے تولہ سستا 


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بنک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ڈالر 237 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 245 روپے 40 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر  13 ڈالرز اضافے سے 1662 ڈالرز فی اونس ہے۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میں 217سے بھی زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد رجحان مندے میں تبدیل ہو گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 41896پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد منفی زون میں آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 41520پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا، مندے کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 22ارب 45کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔ جبکہ32 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...