افسر فا ئل پر 2روز میں فیصلہ کریں ، کارکردگی تر قیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جا نچیں گے : پرویز الہی 


لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ افسروں کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جانچا جائے گا۔ محکموں کے سیکرٹریز منصوبوں کیلئے فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ سمری یا فائل پر2 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ آفس میں سمری یا فائل کی تیزی سے ڈسپوزل کو یقینی بنانے کیلئے عملدرآمد کا میکانزم قائم کیا جائے گا۔ افسروں کی ٹنیور پوسٹنگ کو یقینی بنائیں گے تاکہ وہ دلجمعی سے سرکاری فرائض سرانجام دیں اور ڈلیورکریں۔ ذاتی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پرویزالٰہی آل سیکرٹریز کانفرنس سے کلیدی خطاب کررہے تھے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، 42محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پرائس کنٹرول، گڈگورننس اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لئے صوبائی سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز دیں ۔آل سیکرٹریز کانفرنس میں پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریسی نظام بحال کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔ پرویزالٰہی نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے قابل عمل طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صبح ساڑھے نو سے گیارہ بجے تک سیکرٹریزکے دفاتر عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔ عام آدمی کے مسائل ان کے شہروں میں حل ہونے چاہئیں، لاہورآنے کی ضرورت نہ رہے۔ مل کر عوم کی فلاح وبہبودکا مشن پورا کرناہے۔ چاہتا ہوں کہ میری ٹیم کے بیوروکریٹ سکون اوراطمینان کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔ افسر اورملازمین میرے دست و بازو اورمیری قوت و طاقت ہیں۔ فلاح وبہبود کے منصوبوں کو اجتماعی سوچ سے کے نتیجے میں عملی شکل دی جائے گی۔ جو بھی پراجیکٹ شروع کیا جائے اسے دلجمعی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر کاوشیں کی جائیں۔ جنوبی پنجاب میں پہلے سے زیادہ کام کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے اراضی سینٹرز کا دائرہ کار قانگوئی سطح تک لیکر جائیں گے۔جیل ریفارمز میں بہت سے کام محض انتظامی حسن تدبیراور پختہ ارادے سے کیے جاسکتے ہیں۔ٹیچرز کی ٹریننگ کے پروگرام کو مزید بہتر اورموثر بنائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدباب کیلئے موثر ایکٹ لے کر آرہے ہیں ۔میں ذاتی طورپر تمام امور کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ تمام سیکرٹریز اورصوبائی اداروں کے سربراہان دل و جان سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشش کریں گے۔پرویز الٰہی نے امراض دل سے بچاؤ اور علاج کے لئے احسن اقدام کرتے ہوئے عوام کوامراض قلب سے پیشگی آگاہی کے لئے ہسپتالو ں میں Preventiveکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شعبہ Preventiveکارڈیالوجی میں امراض قلب کا پیشگی ٹریٹمنٹ، سکریننگ اور مینجمنٹ کی جائے گی۔امراض قلب سے بچاؤ کیلئے مخصوص سنٹر میں آگاہی او رعلاج تجویز کیاجائے گا۔ شعبہ Preventiveکارڈیالوجی میں امراض دل کی وجوہات کے پیشگی تعین سے بچاؤ ممکن ہوگا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں Preventiveکارڈیالوجی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔شعبہ Preventive کارڈیالوجی کا دائرہ کار بتدریج تمام انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی تک وسیع کیاجائے گااورہمارے اس اقدام سے دل کے امراض کی پیشگی تشخیص اورتدار ک کیساتھ سرکاری وسائل کی بچت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شعبہ Preventive کارڈیالوجی عوام کی صحت کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ امراض قلب کی پیشگی تشخیص سے سرکاری ہسپتالوں پرمریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...