متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں ڈسپلن کافقدان ہے: شوکت ورک 

 لاہور(نیوز رپورٹر) دین فا?نڈیشن کے مرکزی چیئرمین اور ڈاکٹر ا ے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ٹریڈرز اوردکاندار قدرت کے غضب سے ڈریں اور سیلاب سے پیداہونیوالی ابتر صورتحال کافائدہ اٹھانے سے گریزکریں۔تجارت بعد میں ہوتی رہے گی ،یہ صلہ رحمی اورجذبہ ایثارکاوقت ہے۔ حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیوں میں ڈسپلن اورمانیٹرنگ کے فقدان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔وفاق اورصوبوں کی سطح پرامدادی سرگرمیوںکومانیٹر کیاجائے ، اس اقدام کے نتیجہ میں کوئی فردیاخاندان ریلیف سے محروم نہیں رہے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ مصیبت زدگان اپنی ضرورت سے زیادہ خوراک ،اجناس اوردوسرا سامان وصول جبکہ چھینا جھپٹی نہ کریں اوراپنے آس پاس دوسرے مستحقین کی ضروریات کابھی خیال رکھیں۔ضرورت سے زیادہ سٹورکرنے کے نتیجہ میں قیمتی امدادی سامان کاضیاع مزید سانحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر رفاعی اداروں کارخ مخصوص مقامات کی طرف ہے ،ڈاکٹر ا ے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی طرح دوسرے رفاعی اداروں کو بھی دورافتادہ سیلاب زدہ مقامات تک پہنچناہوگا۔مصیبت زدگان نے غرقاب ہونیوالے اپنے عزیز واقارب کی تدفین کرلی لیکن اب وہ اپنے پیاروںکوبھوک اوربیماریو ں کے نتیجہ میں ایڑیاں رگڑتے رگڑتے مو ت کی آغوش میں جاتا ہوا برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کاپیمانہ صبر لبریز ہونے سے قبل انہیں بھوک ،بیماریوں اورسردی کامقابلہ کرنے کیلئے ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بناناہوگی۔

ای پیپر دی نیشن