حضرت داتا گنج بخش ؒاسلام کے بہت بڑے مبلغ تھے:قاری زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ رسول اللہ کی امت کے ولی کامل ،اولیاءاللہ کے سرخیل اوراسلام کے بہت بڑے مبلغ تھے۔ انہوں نے کفرستان ہند میں اسلام کا محبت بھرا پیغام پہنچایا۔ ان کی پرخلوص جدوجہد سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ وہ ایک ہزار سال قبل اسلام کا پیغام لے کر لاہور تشریف لائے اور اپنے اخلاق کے ذریعے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ آج ہم اولیا ءاللہ کی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ وطن عزیز میں تاریخ کے بدترین سیلاب نے ملک وقوم کو بہت بڑی آزمائش میں مبتلا کردیا ہے۔

 ہم نے بحیثیت قوم اولیاءاللہ کی تعلیمات کو فراموش کردیا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل رسول اللہ ? اور اولیائ اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ داتاگنج بخش کے بعد آنے والے اولیا اللہ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ? نے پاکستان اور دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی۔امام احمد رضا خان بریلوی نے انگریز حکومت اور ہندوسامراج کے خلاف اسلامیانِ ہند کو دوقومی نظریے سے روشناس کروایا۔

ای پیپر دی نیشن