لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ملک بھر سے آئے ہوئے علماءو مشائخ اور کارکنانِ اہل سنت کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا داتا گنج بخش ہجویریؒ کے دربار اور افکار پر کسی کو حملہ آور نہیں ہونے دیں گے۔ لبیک یارسول اللہکے نعروں سے اگر کسی کو تکلیف ہے تو اس کا علاج سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوامِ اہل سنت اور سنی کارکنان داتا دربار کے تقدس کی پامالی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ہاں کسی بد عقیدہ کو داتا دربار پہ پروٹوکول دینا یہ اس کے تقدس کے خلاف ہے۔ سیدنا داتا علی ہجویریؒ کے مسلک سے مبینہ انحراف کرنے والوں کے عوام اہل سنت کی طرف سے محاسبہ کو تقدس کی پامالی کہنا ”ا±لٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے۔
اکابرین کے مسلک سے منحرف لوگ الزام تراشیوں کی بجائے اپنے آپ کو ”کشف المحجوب“، ”فتاویٰ رضویہ“، ”مکتوبات مجدد الف ثانی“ اور ”تصفیہءگولڑوی“ کی عدالت میں پیش کر دیں۔ داتا دربار کے تقدس کے منافی بھنگیوں، چرسیوں اور بینڈ باجا بجانے والوں کی خرافات ہیں، جن کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔