لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجابی فلم ”دیوانگی“ کا آئٹم سانگ گذشتہ روز بھٹی سٹوڈیو میں نغمہ نگار الطاف باجوہ کے لکھے گیت کو گلوکارہ نصیبولعل اور فہد علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جس کے میوزک ڈائریکٹر علی وجاہت عطرے اور ریکارڈسٹ خرم ادریس بھٹی ہیں۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر سجاد حیدر، ہدایتکار ایم جاوید یوسف، سنیئر اداکار راشد محمود،رائٹر محمد طارق ساحلی،قدیر ناز،اصغر شیخ، پروڈیوسر واداکار صفدر ماہی،سید صدف عباس نقوی سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہدایتکار ایم جاوید یوسف نے بتایا کہ یہ ایک میوزیکل لوسٹوری پنجابی فلم ہے جس کا سکرپٹ ایم طارق ساحلی نے لکھا ہے۔ فلم میں نصیبولعل کے علاوہ صنم ماوری، ندیم رائے سمیت دیگر سنگرز کی آواز میں بھی گانے ریکارڈ کئے جائینگے۔
انہوں نے بتایا کہ کاسٹ میں معروف فنکاروں کے علاوہ چند نئے چہروں کو بھی متعارف کروایا جائیگا۔
پنجابی فلم ”دیوانگی“ کا آئٹم سانگ گلوکارہ نصیبولعل ، فہد علی کی آواز میں ریکارڈ
Sep 20, 2022