لاہور) سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور نے گذ شتہ روز یواس فلڈ ریلیف اینڈ امدادی مہم 2022 (فیز ٹو) کے حوا لے سے سیلاب سے متا ثرہ علا قوں چار سدہ، کروڑ لعل ایسن لیہ اور روجھان میں ریلیف کی فراہمی کیلئے 3 رضا کار امدادی ٹیمیں روا نہ کیں۔اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ گلو بل وارمنگ گلیشیئرپگھلنے اورسیلاب آنے کا باعث بن رہی ہے۔
اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے ملک میں فی الفور کا لا باغ ڈیم بنا یا جائے تاکہ نہ صرف پانی کو محفوظ کیا جا سکے اور ضا ئع ہو نے سے بچا یا جا سکے۔ سیلاب متا ثرین کی امداد کے حوالے سے ویٹر نری یونیورسٹی کی سر گرمیا ں اور امدادی طریقہ کار دوسرے تعلیمی ادرو ں کیلئے بھی مشعل راہ ہیں اور یونیورسٹی ملک و ملت کی خد مت میں پوری طر ح پر عزم ہے،
گلو بل وارمنگ گلیشیئرپگھلنے ،سیلاب کا باعث بن رہی ہے:پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر
Sep 20, 2022