لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل ہم جنس پرستی اور عریانی و فحاشی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے ٹرانس جینڈر بل کی منظوری میں اہم کردار ادا کرکے آئین پاکستان سے روح گردانی کی ہے۔ یہ بیہودہ قانون درحقیقت مغرب کا حصہ ہے۔ مغرب کااپنا معاشرتی اور خاندانی نظام تو عرصہ ہوامکمل طور پر شکست و ریخت کا شکار ہو چکا ہے۔ اب وہ مسلمان ممالک کے معاشرتی اورخاندانی نظام کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے۔ جماعت اسلامی ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کے بعد بھی اس بل کے خلاف پوری قوم کو منظم کریگی کہ قانون اسلام اور شریعت کے خلاف ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زون 167 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجتماع ارکان سے سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، امیر جماعت اسلامی غربی لاہو ر عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر زون 167 خواجہ وسیم، سیکرٹری حافظ زوالنون، چوہدری عبدالواحد سمیت سے بڑی تعداد میں ارکین جماعت اسلامی اور کارکنان نے شرکت کی۔