کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی کال پر عوام کا سمندر نکلنے والا ہے جو امپورٹڈ حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، شفاف عام انتخابات قوم کا مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو فوری تسلیم کرنا ہوگا، قوم امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں جب تک پی ڈی ایم اقتدار پر مسلط رہے گی قوم کیلئے ہر دن مشکلات بڑھتی رہیں گی، امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھل نہیں رہی پاکستان سری لنکا بنتا جارہا ہے معیشت کی بہتری کا حل صرف اورصاف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
قوم امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں:چوہدری مشتاق
Sep 20, 2022