کسان بورڈ نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا :سید وقار حسین

سرائے مغل(نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقار حسین رضوی نے سرائے مغل کے کسانوں سے خطاب کرتے اعلان کیا کہ کسان بورڈ پاکستان نے بجلی کے بھاری بلوں،اور زرعی مداخل کی ہوشربا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس سلسلے میں 20 ستمبر کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور ملک بھر میں کسان 20 ستمبر کو اپنے سروں پر سیاہ پگڑیاں باندھیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔اس کے بعد 21 ستمبر کو تمام اضلاع میں پریس کلب کے سامنے زراعت کا علامتی جنازہ پڑھایا جائے گا اور پریس کانفرنس ہو گی۔سید وقار حسین نے مزید کہاکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 22ستمبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ جس میں ملک گیر ٹریکٹر مارچ ،شاہراوں اور موٹرے وے کی بندش اور صوبائی و قومی اسمبلی کے گھیراؤ اور دھرنا پر غور ہو گا۔اس موقع پر سرائے مغل کے کسانوں نے اپنے مطابات منوانے کیلئے کسان بورڈ پاکستان کی احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...