امام احمد رضا بریلوی نے عشق رسول کے جذبوں کو پروان چڑھایا: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ امام احمد رضا بریلوی نے لادینی قوتوں کو للکارا اور عشق رسول کے جذبوں کو پروان چڑھایا،اسلامی دنیا نے امام احمد رضا بریلوی کو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام قرار دیا ہے،آپ سینکڑوں کتابوں کے مصنف بطور خاص فتاوی رضویہ 33 جلدوں پر مشتمل ایک بڑا علمی ذخیرہ عظیم شاہکار ہے،آپ نے اللہ کریم کی وحدانیت اور حضور نبی کریم کی عظمت کا ڈنکا بجایا،آپ دشمنان خدا اور دشمنان رسول پر بجلی بن کر گرتے رہے،آپ کی شخصیت عشق رسول اور احترام و ادب نبوت کی علامت تصور ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام احمد رضا بریلوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الہی،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری خالد محمود کیلانی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...