کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ سرکل میں ڈکیتی اور راہزنی کی نان سٹاپ وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور موٹرسائیکل سے محروم ،مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا ۔کاہنہ راجہ بولا کے اسماعیل سے دیو کلاں کے قریب 3 ڈاکوو¿ں نے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ۔نشتر کالونی اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں اصغر کے گھر دو نقاب پوش ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر میں موجود خاتون خانہ کو چاقو سے ڈرا دھمکا کر 12 تولے طلائی زیورات 2 عدد موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کاہنہ بحریہ نشمن میں 3ڈاکو دکاندار گوہر ایوب سے ایک لاکھ لوٹ کر لے گئے ۔