اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 25.4ارب روپے تقسیم کر دئے گئے ،بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 130,747 خاندانوں کو 3,268,675,000 روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 610,263 خاندانوں کو 15,256,575,000 روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 124,381 خاندانوں کو 3,109,525,000 روپے اور پنجاب کے 151,823 خاندانوں کو 3,795,575,000روپے موصول ہوئے ہیں۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,017,214 خاندانوں میں مجموعی طور ہر 25,430,350,000 روپے تقسیم کر چکا ہے۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 2,231 خاندانوں نے ، سندھ میں 6,988 خاندانوں نے ، خیبرپختونخوا میں 1,112 خاندانوں نے اور پنجاب کے 510 خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔ مجموعی طور پر سیلاب سے متاثرہ 10,841 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔
فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس ‘ متاثرہ خاندانوں میں 25.4ارب روپے تقسیم
Sep 20, 2022