کراچی(کامرس رپورٹر)دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئر لائن ایمریٹس نے 22 ستمبر سے 8 دسمبر 2022ء کے درمیان تعطیلات کے لئے دبئی کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے مسافروں کے لیے ایک نئی دلچسپ پیشکش کا آغاز کیا ہے۔ آج سے ایمریٹس کے تمام صارفین اب میوزیم آف دی فیوچر کے اعزازی ٹکٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو دبئی شہر کے مشہور ترین مقامات میں شامل ہے۔ آج سے شروع ہونے والی یہ خصوصی آفر 2 اکتوبر 2022 تک خصوصی کوڈ (MFUTURE) ایم فیوچر کے استعمال کے ساتھ دبئی کے تمام فضائی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے کارآمد ہے۔
شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ یہ آفر emirates.com، ایمریٹس کال سینٹر یا اسکے ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے بکنگز پر دستیاب ہے، جو 2 ستمبر 2022 سے 8 دسمبر 2022 تک کسی بھی کیبن کلاس میں سفر کے لئے کارآمد ہے