اوور 60 ورلڈ کپ جیتا پاکستان کیلئے  اعزاز  ہے ،طاہر رشید

Sep 20, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آسڑیلیا میں منعقدہ پہلا اوور 60 ورلڈ کپ جیتنا پاکستان کے لی?ے اعزاز ہے۔ جب ہم ورلڈ کپ کھیلنے جارہے تھے تو کسی کو بھی ہماری ٹیم سے یہ امید نہیں تھی ہم ورلڈ چیمپ?ین بن جا?یں گے۔ کامیابی پوری ٹیم کی محنتوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار فاتح ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین طاہر رشید نے  مسلم کھتری برادری کے زیراہتمام جاری ارشد منیم اور ذاکر کھتری میموریل ٹو?ینٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ  2022 میں گزشتہ روز یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس میں بحثیت مہمانِ خصوصی کیا۔ اس موقع پر معروف شخصیت عمران چوڑی، اعجاز احمد، فیصل کھتری، شاہد تا? اور عفان ظفر بھی موجود تھے۔  مہمان خصوصی نے کہا میں نے یہاں بہت اچھی کرکٹ دیکھی خاص طور فیلڈنگ کا معیار بہت ہی زبردست ہے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں جناح اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور معقررہ 20 اورز نے میں7 وکٹوں پر 176 کا ہندسہ اسکور بورڈ  پر سجایا۔۔ نوید گوجابا نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46، زبیر حاجی  نیجارحانہ 29 رنز میں3 چوکے اور اتنے ہی چھکیلگا?، شاہد ساگر28 رنز 5 چوکوں کی بدولت بنا?، اشفاق کھتری 27 رنز بنا?۔ ابو بکر جوبت اور معین علی نے 2-2 کھلایوں کو شاکار کیا۔ جوابی بیٹنگ میں نیو ڈا?منڈ کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود مقررہ  اورز میں8 وکٹیں کھو کر 164 رنز بناسکی۔ حسین علی جارحانہ نصف سینچری 50 رنز بنائے، مہمان خوصی طاہع رشید نے شاہد ساگر کو آل رائونڈ کھیل پر مہمان آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ آغا خان جیم خانہ گرائونڈ پر دوسرے میچ میں الاخوان سی سی نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں پر 101 رنز بنائے۔  جواب میں اسٹار الیون کی پوری ٹیم 45 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ اویس جمالی نے اور ایم ارسلان نے3-3  کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ میچ کے اختتام پر افضل بابا کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ۔ 

مزیدخبریں