ملتان( سپیشل رپورٹر)مشیر وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر کے اعزاز میں گیلانی ہاؤس ملتان میں ظہرانہ دیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین سابق وزیر اعظم و سینٹر مخدوم یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر کی گیلانی ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں این اے 157 سے پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی،سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی،سابق ایم پی اے سید احمد مجتبٰی گیلانی،ذوالفقارڈوگر بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام، مرکزی جمعت اہلدیث اور دیگر جماعتیں سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور 16 اکتوبر کو این اے 157 کے عوام عمران خان کے بیانیہ کو مسترد کریں گے سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا مشن سیلاب متاثرین کی بحالی ہے اس وقت پوری دنیا سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ کی گیلری میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی تصاویر اویزاں کرنے سے پوری دنیا کو سیلاپ کی صورتحال کا اندازہ ہو گا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا حکومت کسانوں کے مسائل حل کریگی۔ دریں اثناء کچی آبادی اوور ہیڈ برج ملتان کی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے مسلم لیگ ن ملتان شہر کے نائب صدر وسیم اکرم میؤ نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور بتایا کہ ریلوے کی 8کچی آبادیوں میں سے 7کو این اوسی مل گئے صرف ملتان کی کچی آبادی نظرانداز ہوئی ہے اس موقع پر سابق ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمن میو اور ایکشن کمیٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کے حل تک ڈی ایس ریلوے ملتان کو ہدایت کی کہ وہ این اے 157کے ضمنی الیکشن کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بات کروں گا تب تک کچی آبادی کے رہائشیوں کو تنگ نہ کیا جائے جو 1964ء سے یہاں مقیم ہیں دریں اثناء ایک وفد نے سینیٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمودالحسن سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کی اور مسئلہ سے آگاہ کیا رانا محمودالحسن نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی سے مشاورت کے بعد کچی آبادی ریلوے اوور ہیڈ برج ڈبل پھاٹک کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے لیے سینٹ میں قرارداد لائیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے۔