سعودی قیادت کا چلی کے صدر  کو یوم آزادی پرتہنیتی پیغام


ریاض (این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ چلی کے صدر گیبریل بوریک فونٹے کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا نے اپنی پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ دوست ملک چلی کی ترقی ، عوام کی خوش حالی اور استحکام کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن