راولپنڈی، 5 سے 12 سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کورونا سے بچاﺅ کیلئے 5 سے 12 سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا،کورونا ویکسین لگانے کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق نے نجی سکول میں کیا، ویکسی نیشن مہم میں نجی و سرکاری سکول مکمل سہولت فراہم کریں گے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر وقار نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں 9 لاکھ 36 ہزار 3 سو بچوں کو کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی، مہم 19 تا 24 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم کیلئے راولپنڈی کی 210 یونین کونسلوں میں خصوصی پوائنٹ قائم کئے جائیں گے جہاں بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی، محکمہ صحت کی1506 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ان پوائنٹس پر بلائیں گی جہاں ویکسین لگائی جائے گی، سکولوں میں ویکسین پلائی جائے گی۔
 اس موقع پرمحکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود ہوں گے،تربیت یافتہ سٹاف پر مشتمل ٹیم میں تمام سٹاف موجود ہو گا جو ویکسین پلائے گا، انجیکشن لگائے گا،افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی احسان غنی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن