راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں،ورکرز کی حاضری اور کام کرنے پر سخت چیک رکھا گیا ہے،عالمی معیار کے اس منصوبے کی صفائی بھی اسی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ہمارے ورکرز ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹرو بس روٹ اور صدر ،مریڑ چوک اور فیض آباد سٹیشنز،لیاقت باغ ٹرانسفر سٹیشن کی صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر مسافروں اور اپنے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
،انہوں نے سٹیشنز کی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر قائم مقام مینیجر میٹروسہیل امتیاز،اسسٹنٹ مینیجر میٹروراجہ خضر انکے ہمراہ تھے، قائم مقام مینیجر میٹروسہیل امتیاز نے صفائی آپریشن پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہارون کمال ہاشمی نے صدر ،مریڑ چوک اور فیض آباد میٹرو سٹیشنز کی صفائی کا معائنہ کیا،انچارج میٹرو بس سسٹم میڈم شمائلہ محسن نے میٹرو بس کے مرکزی کنٹرول روم میں انہیں بریفنگ دی،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہارون کمال ہاشمی نے میٹرو سٹیشنز کے دورہ کے دوران شیشوں،واش رومز کو خصوصی طور پر صاف کرنے کی ہدایت کی ۔
میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں، چیئرمین آر ڈ بلےو اےم سی
Sep 20, 2022