نکاسی آب ترجیح تاکہ آئمدہ فصل کے لئے زمین تیار ہوسکے: شرجیل میمن


کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ زمینوں سے جلد از جلد پانی نکل جائے تاکہ آئندہ فصل کے لیے کاشتکار اپنی زمین تیار کر سکیں ۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے نیچی آ رہی ہے اور اس وقت سندھ کے تینوں بیراجوں پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 147600کیوسک جبکہ اخراج 135900 کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 150700کیوسک اور اخراج 147000کیوسک ہے ۔ کوٹری بیراج پر  پانی کی آمد 294500کیوسک اور اخراج 286500کیوسک ہے ۔ صوبائی وزیر نے اپنے جاری پریس بیان میں کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے واقعات میں 692افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔جبکہ اب تک موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 246,406مویشی  ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر 1750707مکانات متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 703986مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا 3557711ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ۔ موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 10802252آبادی متاثر ہوئی ہے ، جس میں 2017579خاندان شامل ہیں ۔ 6891457 افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سمیت پاکستان آرمی ، نیوی ، ایئر فورس ، عالمی امدادی ادارے اور این جی اوز ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ مجموعی طور پر متاثرین میں 256248خیمے ، 244867ترپال ، 1980856مچھر دانیاں ، 15430مویشی مچھر دانیاں ، 31198کچن سیٹس اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے۔ 650074خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ شرجیل میمن انعام میمن نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پاک افواج کی تکنیکی مدد سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی پر بھرپور کام کر رہا ہے ۔ تمام فیصلے آبپاشی انجنیئرز کی مشاورت سے ہو رہے ہیں ۔ کسی کی منشا پر کٹ نہیں لگائے جا سکتے ۔ 

ای پیپر دی نیشن