حیدرآباد(بیورو رپورٹ)آزادی گاﺅں کے مکینوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ 2 نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے پاکستانی سمندری سرحد سے تعلقہ جاتی کے گاﺅں زیرو پوائنٹ سے اٹھا لیا، بھارتی بحریہ نے پاکستان کے علاقائی سمندری حدود سے انہیں اغوا کیا اور اس کا 30 سالہ بیٹا صدام حسین اور اس کے33سالہ داماد علی بخش ولد محمد رحیم ماہی گیر کو بھارتی بحریہ اپنے ساتھ لے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بھارت کے شہر گجرات کی جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان کے نوجوان کو بھارتی جیل سے رہا کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
بھارتی بحریہ کے ہاتھوں2 پاکستانی ماہی کے اغوا پر احتجاج
Sep 20, 2022