روہڑی (نامہ نگار)محکمہ پاکستان ریلوے کی جانب سے حالیہ بارشوں و سیلاب کے دورن ریلوے ٹریک کی خراب صورتحال کے بعد ٹرین شیڈول عارضی طور پر بندہے تاہم محکمہ ریلوئے کی جانب سے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی تا لاہور ملتان و روالپنڈی تک ٹریک پر اپ و ڈاﺅن کی ٹرین بحالی کے بعد مزید ٹرینیں چلانے کی تیاریاں و حفاظتی انتظامات کے تحت ریلوئے ٹریک،پٹریوں سمیت ٹرین بوگیوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی صفائیاں بھی زور و شور سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب کے دوران سندھ بلوچستان ریلوئے ٹریک اور روہڑی تا کراچی ریلوئے ٹریک شدید متاثر ہیں جس کی بحالی کیلئے محکمہ ریلوئے سمیت انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔
ریلوئے حکام کے مطابق ریلوئے ٹریک مرمت کے بعد بہت جلد مزید ٹرینیں چلا کر باقاعدہ تمام ٹرین شیڈول بحال کردیا جائیگا۔