ایل ایل بی حصہ سوم ‘ چہارم اور پنجم امتحانات کیلئے داخلہ فیس جمع کرانے کا شیڈول 

Sep 20, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام ایل ایل بی حصہ سوئم ، چہارم اور پنجم (پانچ سالہ پروگرام) پہلا سالانہ کے لیے سنگل فیس 8000/- روپے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23-9-22 ڈبل فیس 16000/-روپے کے ساتھ 30 ستمبر اور تین گنا فیس 24000/-روپے کے ساتھ امتحان سے ایک ہفتہ قبل تک ہے۔ مزید معلومات کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 نشتر انتظامیہ نے بے ہوشی کی 
دوا خریداری کیلئے آرڈر دیدیا 
ملتان(خصوصی رپورٹر )نشتر ہسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے لئے مریضوں کو بے ہوش ہونے والی دوا ختم ہونے پر نوٹس لے لیا نشتر انتظامیہ نے بے ہوشی کی دوا کی خریداری کے لئے آرڈرز دے دئیے ہیں۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق جلد ہی بے ہوشی کی دوا تمام آپریشن تھیٹرز کو فراہم کر دی جائے گی اور معمول کے مطابق مریضوں کے آپریشن ہونگے

 بدبخت نے ماں کو گولی مار دی
باگڑ سرگانہ (نامہ نگار )تھانہ حویلی کورنگا کی حدود سدھو کانواں میںحقیقی بیٹے محمد شرافت قریشی نے گھریلو ناچاقی پر ماں کو فائر کرکے زخمی کر دیا۔ملزم گرفتار زخمی خاتون کو ٹی ایچ کیو کبیروالا سے نشتر ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں