ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 5 سال سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں 24 ستمبر تک تعلیمی اداروں اور گھروں میں ویکسی نیشن کرینگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ سے زیادہ 12 سال تک کے بچوں کو فائزر کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فائزر دنیا بھر کی محفوظ ترین مصدقہ ویکسین ہے۔والدین بلاخوف و خطر بچوں کو ویکسی نیشن کروا کرکورونا وائرس سے محفوظ بنائیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔24 ستمبر تک ہر صورت ویکسین ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔
کرونا ویکسی نیشن مہم‘ ملتان میں 8 لاکھ بچوں کو فائزر کی ڈوز لگائی جائیگی: طاہر وٹو
Sep 20, 2022