ضلع کونسل لودھراں کی کارروائی‘ غیر منظور شدہ کالونیاں سیل‘ تعمیرات بند 


کہروڑپکا‘ دھنوٹ (خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) غیر منظور شدہ اور غیر قانونی کالونیوں اور تعمیرات کے خلاف ریگولیشن برانچ ضلع کونسل لودھراں کی کہروڑ پکا‘ دھنوٹ‘ لائل پور‘ لودھراں اور دیگر علاقہ جات میں بڑی کارروائی۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی لودھراں کی خصوصی ہدایات پر ضلع کونسل لودھراں کی انفور سمنٹ و بلڈنگ برانچ کے انسپکٹر عامر رسول نے ضلع بھر میں موجود غیر رجسٹرڈ کالونیوں اور بغیر نقشے کے تعمیر عمارت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا ہے اور متعدد غیر رجسٹرڈ کالونیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے دفاتر کوسیل کردیا ہے اور غیر رجسٹرڈ کالونیوں کے باہر فروخت پر پابندی کے پوسٹرز آویزاں کرا دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع لودھراں کی عوام ڈسٹرکٹ کونسل لودھراں کی طرف سے مطلع کیا جاتا ہے کہ بغیر رجسٹرڈ کالونیوں میں ہرگز خرید وفروخت نہ کریں اور بغیر منظوری کوئی بھی تعمیرات نہ کریں اور بغیر منظوری کے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن